بھارتی صدر نے یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مستردکردی

جمعرات 30 جولائی 2015 09:22

نئی دھلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)بھارتی صدرپرناب مکھرجی نے 1993ء میں ممبئی دھماکوں میں سرمایہ فراہم کرنے کے جر م میں سزائے موت کے قیدی یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مستردکردی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی صدرنے یعقوب میمن کی رحم کی اپیل مستردکردی ہے ،اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بھی یعقوب میمن کی سزائے موت پرعمل درآمدروکنے کی درخواست مستردکردی تھی ۔یعقوب میمن کو1993ء میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں میں سرمایہ فراہم کرنے پرسزائے موت دی گئی تھی ،ان دھماکوں میں 253افرادہلاک ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :