گجرات، پولیس چوکی پردہشتگرد حملے میں 2اہلکارزخمی ،جوابی کارروائی میں 2حملہ آورہلاک

جمعرات 30 جولائی 2015 09:00

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء)گجرات میں گوٹ ریالہ پولیس چوکی پردہشتگردوں کے حملے میں 2اہلکارزخمی ہوگئے ،جوابی کارروائی میں 2حملہ آورہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوگجرات کے مطابق گوٹ ریالہ میں پولیس چوکی پردہشتگردوں نے حملہ کردیا،دہشتگردوں کے پاس دستی بم اوربھاری اسلحہ تھا،پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران دودہشتگردوں کوہلاک کردیادواہلکاربھی زخمی ہوگئے ،6دہشتگردفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی اوکے مطابق آپریشن مکمل کرلیاہے ،پولیس نے چوکی کاکنٹرول سنبھال لیاہے ،ایک ہلاک دہشتگردکی شناخت ممتازکے نام سے ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :