پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں 5 تمغے جیت لئے،خواتین ایتھلیٹس نے سوئمنگ میں ایک اور سائیکلنگ ایونٹ میں دو چاندی کے تمغے جیتے جبکہ بوائز ایتھلیٹ نے سائیکلنگ ایونٹ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کئے

جمعرات 30 جولائی 2015 08:44

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30 جولائی۔2015ء) پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں 5 تمغے جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں جاری میگا گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے سوئمنگ اور سائیکلنگ ایونٹس میں ملک کیلئے پانچ تمغے جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین ایتھلیٹس نے سوئمنگ میں ایک اور سائیکلنگ ایونٹ میں دو چاندی کے تمغے جیتے جبکہ بوائز ایتھلیٹ نے سائیکلنگ ایونٹ میں دو کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

اقصی احمد جنجواہ نے سوئمنگ کے 50 میٹر مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کو پہلا میڈل دلوایا، اس مقابلے میں اول پوزیشن چین کی لو زیا آ اور تیسری پوزیشن اسکیج ایما نے حاصل کی۔ سائیکلنگ کی 500 میٹر ریس میں پاکستان کی مہمونہ حسین اور خدیجہ عرفان نے چاندی کے تمغے جیتے جبکہ سلمان صدیقی اور عثمان سعید کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ عنوان :