چین ایران کوتیل کے بدلے 24لڑاکاطیارے فراہم کرے گا،ایران کو جے 10 کے برآمدی ورژن ایف 10 ویگورس ڈریگن کے کل 24 طیارے فراہم کیے جا ئیں گے ،چائنہ ٹائمز

جمعہ 7 اگست 2015 08:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) چینی اخبار”چائنہ ٹائمز“ کے مطابق چین ایران کو ڈالر کی ادائیگی کیے بغیر تیل کے حقوق کے بدلے 24 لڑاکا طیارے جے 10فراہم کرے گا،ایک ارب ڈالر کے اس معاہدے پر دستخط ہو چکے۔ ایک ارب 40کروڑ ڈالر میں چین سے ان جنگجو طیاروں کا 9 200میں معاہد ہ کرنے والا پہلا ملک پاکستان تاحال ان طیاروں کو نہیں لے سکا۔

رپورٹ کے مطابق ایران چینی طیارہ ساز صنعت چینگدو ائیرکرافٹ انڈسٹر ی گروپ کے جے 10 فائیٹر طیاروں کا دنیا میں دوسراغیر ملکی صارف بن جائے گا جو چین کو ڈالر کی ادائیگی کیے بغیر طیارے حاصل کرے گا اس کے بدلے میں بیجنگ اگلے 20 سالوں میں اس کی سب سے بڑی آئل فیلڈ سے فائدہ اٹھائے گا۔ایران اور چین کے درمیان اس معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چین ایران کو جے 10 کے برآمدی ورژن ایف 10 ویگورس ڈریگن کے کل 24 طیارے فراہم کرے گا۔

جے 10 کے ایک لڑاکا طیارے کی قیمت لگ بھگ 40ملین ڈالر ہے اس طرح ایران اور چین کا یہ معاہدہ تقریباً ایک ارب ڈالر کا ہوگا۔تبادلے کے اصول کے تحت بیجنگ آزادیگان کے آئل فیلڈ پر بیس سال تک حقوق حاصل کرے گا۔ 2940کلومیٹر کی رینج کے حامل چینی ساختہ جنگجو طیارے ایران کی پوری فضائی حدود کے ساتھ ساتھ خلیج فارس کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کئی چینی فوجی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اس معاہدے سے خوش نہیں ہوگا اور اس سے چین کو بین الا قوامی دباو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کہ ایران خطے میں امریکی اتحادیوں کے خلاف لڑائی میں ان جنگجووں طیاروں کا استعمال کرے گا،دیگر کے خیال میں مشرق وسطی میں ان طیاروں سے اسٹریٹجک صورتحال میں کوئی اہم فرق نہیں پڑے گا۔

یہ بھی الزام لگایا جاتا جس کی حکام کی طرف سے تردید کی گئی کہ جے10 اسرائیل کی طرف سے فراہم ٹیکنالوجی سے تیار کیے گئے۔پاکستان جے10 کا سب سے پہلاغیر ملکی گاہک ہے۔ 2009 میں چین نے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے کے تحت پاکستان کوجدید جے 10بی کے 36 جنگجو طیارے فروخت کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ طیارے نئے ہتھیاروں کے نظام SD-10A سے لیس کیے جانے ہیں ابھی تک ان میں سے ایک بھی طیارہ پاکستان ایئر فورس کے حوالے نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :