گلبدین حکمت یار کی افغان طالبان کو افغانستان میں اسلامی نظام کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کی پیش کش

جمعہ 7 اگست 2015 08:25

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان طالبان کے نام خط ایک لکھا ہے جس میں ملا عمر کی وفات پر تعزیت کی اور افغان طالبان کو افغانستان میں اسلامی نظام کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے افغان طالبان کے نام خط لکھا ہے کہ جس میں ملا عمر کی وفاق پر افغان طالبان سے تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان طالبان کو افغانستان میں اسلامی نظام کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کی دعوت بھی دی ہے اور طالبان کو اتحاد کی پیش کش بھی کی ہے واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار کی تنظیم حزب اسلامی شمال افغانستان میں اپنا کافی اثر و رسوخ رکھتی ہے ۔ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد حزب اسلامی بھی طالبان کی طرح ملکی فوجوں کے خلاف برسرپیکار بھی ہے جس کے باعث افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر کی طرح کمانڈر گل بدین حکمت یار بھی روپوش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :