راولپنڈی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ،جسٹس طاہر نیازی کے قتل کے خلاف اسلام آباد کچہری میں وکلاء کا یوم سوگ اور عدالتی بائیکاٹ

جمعہ 7 اگست 2015 08:18

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) راولپنڈی میں گذشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے۔ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ایک ای میل بیان میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز ابتدائی طور پر حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق تھانہ صادق آباد کی حدود میں ججز کالونی میں رہائش پزیر ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم بعد میں پولیس نے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جسٹس طاہر خان نیازی کی اہلیہ نے ڈور بیل بجنے پر دروازہ کھولا تو وہاں ایک اجنبی شخص کو موجود پایا جو زبردستی گھر میں داخل ہوا اور ان سے موبائل فون لے لیا، جب جسٹس نیازی اپنی اہلیہ کی مدد کو آئے تو گھر میں داخل ہونے والے ایک دوسرے ملزم نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جسٹس نیازی کو فوری طور پر قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئیدونوں ملزمان، اپنے تیسرے ساتھی جو گھر کے باہر موٹر سائیکل پر انتظار کررہا تھا، کے ہمراہ جائے وقوع سے فرار ہوگئے.جسٹس طاہر نیازی کی لاش کو راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا.جسٹس نیازی کے قتل کے خلاف اسلام آباد کچہری میں وکلاء یوم سوگ منا رہے ہیں جبکہ عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :