راجہ پرویز اشرف پر اربوں روپے کرپشن پر چھ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ، پانچ کرپشن مقدمات کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ، عدالت میں دفاع کی بجائے راجہ اشرف نے کمیشن کا مطالبہ کردیا

جمعہ 7 اگست 2015 08:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے چھ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیئے ہیں جبکہ پانچ کرپشن مقدمات کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے جو اگلے ماہ احتساب عدالت میں دائر کئے جائیں گے ۔ خبر رساں ادارے کو دستیاب دستاویزات کے مطابق نیب نے کار کے ریفرنس میں 792 ملین روپے اور 128 ملین امریکی ڈالر کی کرپشن پر دستاویزی ثبوت حاصل کرکے ریفرنس عدالت میں دائر کیا ہے نیب نے ساہیوال کے قریب پاور پلانٹ کی تنصیب کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے تیسرا ریفرنس راجہ اشرف کیخلاف سیراں گھیپ میں 31ملین کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے سابق وزیراعظم کیخلاف چوتھا کرپشن ریفرنس نوڈیرو میں پاور پلانٹ کی تنصیب میں مبینہ طور پر 7.5 ملین روپے اور 915608 امریکی ڈالر کی کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے سمندری روڈ فیصل آباد میں آر بی لیبر کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعظم پر دو ارب سے زائد کی مالی بدعنوانی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے ورلڈ بینک میں اپنے داماد کی تعیناتی اور ای او بی آئی میں ظفر گوندل کی تعیناتی بارے ریفرنس بھی عدالت میں دائر کیا گیا ہے ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کرپشن ، مالی ہیرا پھیری انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ دیا ہے جس میں سوھادا چکوال روڈ کی تعمیر میں 123 ارب روپے کی ریلیز کرتا ہے ۔

رائے ونڈ میں پاور پلانٹ کی تنصیب میں 379 ملین مبینہ روپے کی کرپشن اس کے علاوہ آر پی پیز کرپشن انکوائریاں بھی راجہ پرویز اشرف کیخلاف زیر تحقیقات ہیں ان میں 981 ملین اور 439 ملین کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں راجہ پرویز اشرف کے علاوہ دیگر ملزموں میں شاہد رفیع ، فیاض الہٰی غلام مصطفی ، بشیر چیمہ ، شوکت ترین ، فیاض احمد ، حبیب اللہ ، عثمان وغیرہ بھی شامل ہیں آر پی پیز میں بھاری کرپشن پر راجہ پرویز مشرف کو راجہ رینٹل کا نام دیا گیا ہے سابق وزیراعظم کیخلاف سپریم کورٹ نے انکوائری اور ریفرنس دائر کرنے کا حکم نیب کو دیا تھا راجہ پرویز اشرف عدالتوں میں دفاع کرنے کی بجائے کرپشن تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ سیاسی دباؤ پر اپنی کرپشن کو چھپا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :