سوئی سدرن گیس کمپنی کا انوکھا کارنامہ، کوئٹہ کے 86 سالہ شخص کو 24 لاکھ کا بل تھما دیا ،شہری کے ہواس اڑ گئے

جمعہ 7 اگست 2015 08:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) سوئی سدرن گیس کمپنی کا انوکھا کارنامہ، کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے 86 سالہ بزرگ شخص کو 24 لاکھ روپے کا بل تھما دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرائے کے گھر میں رہنے والے 86 سالہ بزرگ نیک محمد کے گھر یں سوئی سدرن گیس کمپنی نے 24 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا جس کو دیکھ کر متاثرہ شخص چکرا گیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیک محمد نے بتایا کہ میرے سوئی سدرن گیس کی طرف دو ماہ کے پانچ ہزار روپے بقایا جاتے تھے جس کی وجہ سے میں پورا ماہ پریشان رہا کہ یہ رقم کیسے واپس کروں گا تاہم آج سوئی سدرن گیس کی جانب سے 24 لاکھ روپے کا بل دے کر میرے ہواس اڑ گئے ۔