چوتھا ایشز ٹیسٹ : پہلے براڈ کی تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا 60رنز پر آؤٹ کئی ریکارڈ بھی بن گئے ،سٹورٹ براڈ نے 15رنز کے عوض 8 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین بھیجا ، ابتدائی 25گیندوں پر 6کینگروز پلیئرز پویلین لوٹے2003ء کے بعد ناقص ترین بیٹنگ ریکارڈ آسٹریلیا کی بیٹنگ کا 75سالہ ناقص ترین ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا

جمعہ 7 اگست 2015 08:16

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 60رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، براڈ کی تباہ کن باؤلنگ ، آٹھ وکٹیں حاصل کی ، پہلے روز متعدد ریکارڈ بھی بن گئے فاسٹ بولر سٹوارٹ براڈ نے شاندار بولنگ کی اور 8 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین بھیجا ا۔

(جاری ہے)

مارک ووڈ اور سٹیون فن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ابتدائی25 گیندوں پر آسٹریلیا کے 6 بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے، یہ آسٹریلیا کی طرف سے ناقص ترین بیٹنگ کا ریکارڈ ہے جب کہ کرکٹ کی تاریخ میں 2003 کے بعد پہلی بار ایسا ہوا جب کوئی ٹیم 25 گیندوں پر ہی 6 وکٹوں سے محروم ہو چکی ہو۔ آسٹریلوی ٹیم 21 کے اسکور پر اپنی 5 وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی، یہ آسٹریلیا کی ایشز سیریز میں 75 سال بعد اتنی ناقص کارکردگی ہے۔

متعلقہ عنوان :