مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے تمام ملازمین کو 15 دن کے اندر اخوان المسلمون سے قطع تعلقی کا اعلان کرنے کی ہدایت کردی ، بصورت دیگر انضباطی کارروائی عمل میں لانے کا اعلان

جمعہ 7 اگست 2015 08:25

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء)مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے اپنے تمام ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ 15 دنوں کے اندر اخوان المسلمون سے قطع تعلقی کا اعلان کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جامعہ الازہر کے سیکرٹری ڈاکٹر عباس شومان کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق جامعہ الازہر کے تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ حکومت کے خلاف سرگرم تنظیموں سے اپنی عدم وابستگی کا ثبوت پیش کریں کیونکہ ایسے ادارے اور تنظیمیں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔

ڈاکٹر شومان کے مطابق یہ نوٹیفیکشن شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کی منظوری اور علم کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ سیکرٹری جامعہ الازہر کے نوٹیفیکشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ دین کو اپنے نظریات بشمول طاقت کے استعمال کے ذریعے حکومت گرانے جیسے اقدام کی ترویج بھی شامل تنظیموں کے ارکان کے خلاف فیصلہ کن اقدام اٹھایا جائے گا، اس لئے دی جانے والی 15 روزہ مہلت کے دوران جامعہ الازہر کے تمام ملازمین ایسی تنظیموں سے اپنا عدم تعلق انتظامیہ کے سامنے ثابت کریں۔

متعلقہ عنوان :