شہداد پور، زمین تنا زعے پر بیٹے کا با پ کیخلا ف مقدمہ

جمعہ 7 اگست 2015 08:18

شہداد پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء) زمین تنا زعے پر بیٹے نے اپنے باپ اور ان کے ساتھیوں پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرادیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور شہر کے معروف زمیندار سید فیض محمد شاہ کے بیٹے سید فیاض علی شاہ نے شہداد پور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرے والد سے زمین کا تنازع چل رہا ہے اور گزشتہ روز سولنگی آباد کے قریب میرے والد سید فیض محمد شاہ، جوان بھاندجو، امجد جمالی سمیت 4 افراد نے میرے کمدار اکبر علی لاکھو ولد ممدسومار لاکھو پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد دیکر حیدرآباد منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔