بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک ہوگئے،سانحہ لیبیا کے ساحل کے قریب پیش آیا ، کشتی میں چھ سو سے زائد افراد سوار تھے ، چار سو افراد کو زندہ نکال لیا گیا

جمعہ 7 اگست 2015 08:24

لیبیا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 اگست۔2015ء ) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پچیس افراد ہلاک ہو گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے چار سو افراد کو زندہ بچا لیا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ لیبیا کے ساحل کے قریب اس وقت پیش آیا جب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہو گئی۔

(جاری ہے)

خیال کیا جا رہا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ چھ سو کے قریب افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک چار سو افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ سمندر سے پچیس افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاپتہ افراد کی تعداد کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکا تاہم ریسکیو آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔ رواں سال بحیرہ روم کے راستے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کے خواہش مند قریباً دو ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :