چینی کرنسی کی قدر میں کمی، سرمایہ کاروں کے تین ہزار ارب ڈالرز ڈوب گئے،مرکزی امریکی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے سے انویسٹرز بوکھلاہٹ کا شکار ، سٹینڈرڈ اینڈ پوورز میں کمی

اتوار 23 اگست 2015 09:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) ہم تو ڈوبیں گے صنم تمھیں بھی لے ڈوبیں گے ، چین کی جانب سے کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد سے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں انویسٹرز کے 3 ہزار ارب ڈالر سے زائد ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

عالمی معاشی سست روی کے خدشات چینی کرنسی کی قدر میں کمی اور امریکہ کے مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی تیاریوں کے باعث عالمی سطح پر انویسٹرز بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔

سٹینڈرڈ اینڈ پوورز 500 انڈیکس میں 3?2 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ مئی کی بلند ترین سطح کے مقابلے ڈاؤ جونز 10 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا۔ اس کے علاوہ چین کا شنگھائی انڈیکس پورے ہفتے 10 فیصد گنوا بیٹھا۔ عالمی خام تیل کی قیمتیں بھی مزید گراوٹ کاشکار ہوئیں اور یہ چھ سالوں میں پہلی بار 40 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے دیکھی گئیں۔