افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کی حمایت کے الزام میں گرفتار شہری پر 200 سے زائد گولیاں برسادیں، سوشل میڈیا پر افغان فورسز کے اقدام کو کڑی تنقید کا سامنا ، انسانیت سوز قرار

اتوار 23 اگست 2015 09:31

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کی حمایت کے الزام میں گرفتار کئے گئے شہری پر 200 سے زائد گولیاں برسادیں۔ سوشل میڈیا پر افغان سکیورٹی فورسز کے اس اقدام کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کے تین سے چار اہلکاروں نے ایک گرفتار افغان شہری کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے نہتے شہری کے جسم میں 200 سے زائد گولیاں اتار دیتے ہین ۔

افغان سکیورٹی فورسز نے اپنے ملک کے شہری پر افغان طالبان کی حمایت کے الزام میں قتل کیا۔ جبکہ سوسل میڈیا پر آنے والی اس ویڈیو کو لوگوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشان بنایا گیا اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ افغان فورسز کے اس اقدام کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :