راولپنڈی، سکائی ویز کیبس کو حادثہ خاتون ہوسٹس سمیت چار جاں بحق متعدد زخمی،بدقسمت مسافر لاہو ر سے راولپنڈی آ ر ہی تھی موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سامنے سے جانے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی

اتوار 23 اگست 2015 09:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)لاہور سے راولپنڈی آنے والی سکائی ویز کمپنی کی بس حادثے کا شکار خاتون روڈ ہوسٹس سمیت چار مسافر جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے،بدقسمت مسافر بس جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب راولپنڈی کے موٹروے ٹول پلازہ کے قریب سامنے سے جانے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مسافر فرحان آصف ، فرزانہ انجم موقعہ پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو نامعلوم افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جبکہ ریسکیو 1122 اور ایدھی ایمبولنس کے ذریعے 20 سے زائد زخمی افراد کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال اور راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں پہنچایا گیاجہاں بدقست ڈرائیور سمیت 4 افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،مسافروں کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے ،زخمی ہونے والوں میں عارف ولد یعقوب شاہ ، محمد زبیر، ساجد ولد سوچ گل ، حیات ولد تاج ، عمران ولد بشیر ، عثمان ولد فرزند ، ایس ایم علی حسن ولد ایس فیاض ، فیاض الحسن ولد سید نور ، اسماعیل ولد شکور ، محمد علی ولد پرویز ، ایم عمران ولد غلام رسول ، عامر ولد ایم فاروق ، جہانگیر ولد نور بخش ، خالد ولد غلام نبی ، عاشق ولد عقیل رضوان ولد شکور اور زاہد ولد شریف کا نام ہے ۔

متعلقہ عنوان :