راجن پور؛آفیسر کالونی میں شہد کی مکھیوں کا سکول کے بچوں پر حملہ ، 25 بچے متاثر ،بعض بچوں کی حالت تشویش ناک

اتوار 23 اگست 2015 09:38

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) راجن پور کے علاقے آفیسر کالونی میں شہد کی مھکیوں نے سکول کے بچوں پر حملہ کر دیا ۔ جس سے 25 بچے متاثر ہوئے جبکہ بعض بچوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز راجن پور کے علاقے آفیسر کالونی میں موجود ایک بچی سکول کے بچے تفریح کے اوقات میں سکول کے میدان میں کھیل کود میں مصروف تھے کہ اچانک شہد کی مکھیوں کے ایک جتھے نے بچوں پر حملہ کر دیا ۔

جس کے نتیجے میں سکول کے 25 بچے متاثر ہوئے ۔ حملے کے بعد بچوں نے شدید آہ و پکار اور شور کیا اور اساتذہ میدان میں آ گئے جس کے بعد اساتذہ نے بچوں کو کلاس رومز میں جانے کی ہدایت کی ۔ واقع کے بعد سکول انتظامیہ نے پولیس اور ریسکیو 1122 کے آفس فون کے ذریعے مکھیوں کے حملے سے متعلق اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں سکول پہنچ گئیں اور بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ کچھ بچے مکھیوں کے حملہ میں زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن کو ہسپتال میں داخل کر کے مکمل طبی امداد دی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق شہد کی مکھیوں کا چھتہ سکول کے قریب ہی واقع تھا جس کو نامعلوم افراد نے چھیڑا اور بھاگ گئے اور مکھیوں نے سکول میں کھیلتے بچوں پر حملہ کر دیا۔ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ واقعہ کا ذمہ داران کون ہیں اور جلد ہی ذمہ داروں کو گرفتار کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :