ہارون الرشید نے آصف ، سلمان اور عامر کی انگلینڈ اور بھارت کیخلاف سیریز میں شرکت کی تردید کردی ، پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ ہدایات سے قبل کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا، ہارون الرشید

اتوار 23 اگست 2015 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر ہارون رشید نے عملی طور پر متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ یا بھارت کے خلاف سیریز میں ان کھلاڑیوں کی واپسی کو خارج از امکان قرار دے دیا، ہارون رشید نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ ہدایات سے قبل کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے پابندی میں نرمی ملنے کے بعد عامر پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرچکے ہیں جبکہ تینوں کھلاڑیوں نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی پانچ سال تک کرکٹ سے دور رہے اور صرف کچھ میچوں میں اچھی کارکردگی سے انہیں منتخب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اس سلسلے میں آئی سی سی سے وضاحت طلب کی ہے جس کے بعد ان کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے حوالے کوئی فیصلہ کی جائے گا۔پی سی بی کی جانب سے کلیئرنس کے بعد بٹ اور آصف یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔