صومالیہ، الشباب باغیوں کے حملے میں 14 صومالی فوجی ہلاک،20سے زائد زخمی

اتوار 23 اگست 2015 09:31

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)شدت پسند تنظیم الشباب کے ایک حملے میں کم از کم 14 صومالی فوجی ہلاک جب کہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ گزشتہ روزصومالیہ کے جنوب میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عسکریت پسند کِسمایو کے علاقے میں ایک سابقہ یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہوئے، جہاں افریقی یونین کے امن مشن میں شامل صومالیہ اور کینیئن فوجی موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک منی بس اس عمارت کے باہر اڑائی گئی، جس کے بعد یہ عسکریت پسند عمارت میں داخل ہو گئے اور وہاں موجود فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :