حملہ آور کو پکڑنے پر فرانسیسی صدر کاامریکیوں سے اظہار تشکر

اتوار 23 اگست 2015 09:31

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ملک کے شمالی علاقے میں ایک ٹرین پر سوار مسلح شخص کو قابو کرنے والے تین امریکی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اصل ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

مسلح شخص نے جمعے کی شب شمالی فرانس کے قریب میں ٹرین میں فائرنگ کرنے کے لیے بندوق تانی ہی تھی کہ ٹرین میں سوار تین امریکی مسافروں نے اْسے دبوچ لیا۔ٹرین پر حملے کرنے والے شخص کا تعلق مراکش سے ہے اور اْس کی عمر 26 برس ہے۔ مسلح شخص کو حراست میں لینے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کو حراست میں لیے گئے شخص کے بارے میں معلومات تھیں اور مشتبہ حملہ آور نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :