ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرینگے انہیں جلد ایوان میں آنا چائیے،،وزیراعظم،اسحاق ڈار نے مجھے کہا کہ ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان کا مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہورہا ہے،اس کے باعث کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات نہ ہوسکی، تمام معاملات سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر حل کئے جائیں، نواز شریف

اتوار 23 اگست 2015 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مذاکرات ہونے کے باعث ایم کیو ایم سے ملاقات نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مجھے کہا کہ ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمان کا مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہورہا ہے،اس کے باعث کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات نہ ہوسکی،ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں گے،انہیں جلد از جلد ایوان میں آنا چاہئے،ان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ کے اندر حل کئے جائیں،کراچی آپریشن کسی بھی سیاسی جماعت یا مذہبی فرقے کے خلاف نہیں صرف اور صرف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہے اور اس کے اثرات معیشت اور امن وامان پر مثبت نمایاں نظر آنے لگے ہیں