عائشہ ممتاز کو سیکرٹری صحت پنجاب بنانے کا فیصلہ، اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے کئے جانے کا امکان

اتوار 23 اگست 2015 09:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)مضر صحت اشیاء بنانے والی فیکٹریوں، غیر معیاری کھانے فراہم کرنے والے ہوٹلز اور کیفزکیخلاف آپریشن سے شہرت پانے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کوسیکرٹری صحت پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکمران جماعت سے وابستہ سنیئر صوبائی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پنجاب ’پنجاب فوڈ اتھارٹی‘ کی ڈائریکٹر آپریشن کو صحت سے متعلقہ اداروں کی” ٹیون“ درست کرنے کے لئے انہیں سیکرٹری صحت تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کا اعلان ستمبر کے پہلے ہفتے کئے جانے کا امکان ہے تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کو دیگر اضلاع تک وسعت دینے کے فیصلے کے بعد پنجاب فوڈ و صحت یونٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :