ایران نے مشتبہ ڈرون طیارہ مار گرایا

اتوار 23 اگست 2015 09:34

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء)ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے مغربی علاقوں میں عراقی سرحد سے قریب ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری کردہ اس بیان کے ایک ہفتہ قبل یہ طیارہ ایرانی اجازت کے بغیر ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا، جسے میزائل شکن ایرانی نظام نے نشانہ بنایا۔ ایرانی بیان کے مطابق یہ ڈرون طیارہ ہتھیاروں کا حامل نہیں تھا۔ فوجی بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس ڈرون کا تعلق کس ملک سے تھا اور یہ کس مقصد کے لیے ایرانی حدود میں داخل ہوا۔

متعلقہ عنوان :