این اے 122 کا فیصلہ، سانگلہ ہل کے گداگر نے خوشی میں 40ہزار روپے بانٹ دئیے

اتوار 23 اگست 2015 09:43

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آنے کے بعد سانگلہ ہل کے ایک 80 سالہ معروف گداگر نے خوشی میں گداگری کے ذریعے جمع کئے گئے40 ہزار روپے اپنے طبقہ کی خواتین بچوں میں بانٹ دیئے۔

(جاری ہے)

جبکہ گدا گر بابا لعل خان نے اپنی جھونپڑی کے باہر اہلخانہ کے ہمراہ عمران خان کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا بھی کرائی دوسری جانب وارڈ نمبر 5 ماڈل ٹاؤن سمن آباد اور محلہ غوث پورہ میں دس سے بارہ سال کی عمر کے بچوں نے اپنی جیب خرچ کیلئے جمع کئے ہوئے پیسوں سے ٹافیاں اور بسکٹ خرید کر تقسیم کئے۔