مظاہرے کے دوران اپنے ہی لیڈر کیخلاف نعرے لگانیوالی مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن ایک مرتبہ پھر ایکشن میں،خاتون کارکن جوکہ سب سے آگے تھی‘ نے اپنے ہی لیڈر کے خلاف ”گو نواز گو“ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے،سب کارکن حیران ہو گئے‘8 سے 10 نعروں کے بعد کارکنوں نے خاتون کو ہوش دلایا

اتوار 23 اگست 2015 09:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) مظاہرے کے دوران اپنے ہی لیڈر کے خلاف نعرے لگانے والی مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن ایک مرتبہ پھر ایکشن میں آئی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے حلقہ این اے 122 دھاندلی کیس کے ایاز صادق کے حق میں فیصلے کو چیلنج کرنے پر مظاہرے کے دوران مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن جوکہ سب سے آگے تھی نے اپنے ہی لیڈر کے خلاف گو نواز گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس سب کارکن حیران ہو گئے۔8 سے 10 نعروں کے بعد دیگر کارکنوں نے خاتون کو ہوش دلایا کہ گو عمران گو کے نعرے لگانے ہیں۔اس موقع پر ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی خاتون کارکن سب سے آگے لیکن نعرے گو عمران گو کے لگا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :