پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا فون پر اپنے پارٹی رہنما جہانگیر ترین سے مسلسل رابطہ قائم رہا،الیکشن ٹربیونل سے فیصلہ آنے تک عمران خان نے جہانگیر ترین سے چھ مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا

اتوار 23 اگست 2015 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا فون پر اپنے پارٹی رہنما جہانگیر ترین سے مسلسل رابطہ قائم رہا۔

(جاری ہے)

عمران خان پارٹی رہنما جہانگیر ترین سے این اے 122مبینہ دھاندلی کیس کے فیصلے کے حوالے سے معلومات لیتے رہے اور جہانگیر ترین کو مختلف ہدایات جاری کرتے رہے۔ فیصلہ آنے تک عمران خان نے جہانگیر ترین سے چھ مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ کیا جبکہ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن ٹربیونل کے باہر کی صورتحال جاننے کیلئے ٹیلی ویژن کے سامنے بیٹھے رہے