اسٹیٹ بینک نے ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا ،ڈالر کی خرید وفروخت بائیومیٹرک سسٹم کے تحت کرنے کا فیصلہ

اتوار 23 اگست 2015 09:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) ڈالر کی خرید و فروخت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسٹیٹ بینک نے ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا ۔اسٹیٹ بینک حکام اور منی چینجرز کے نمائندوں کے مابین کراچی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مستقبل میں ڈالر کی خرید و فروخت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سیبائیو میٹرک نظام کیلئے نادرا کو خط لکھا جائیگا جبکہ فوری طور پر ڈالرز کے خریداروں سے شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لینے اور ڈالرکی قیمت خرید اور فروخت میں فرق کو پچیس پیسے کے اندر رکھنے کی شرط پر عمل کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیٹ بینک حکام نیمنی چینجرز سے پوچھا کہ ڈالر 104 پر کیوں پہنچا، جس پر منی چینجرز کے نمائندوں کا جواب تھا کہ نان فائیلرز بڑی رقوم ڈالرز میں منتقل کررہے ہیں جبکہ حجاج اکرام بھی ڈالر خرید رہے ہیں، جس سے ڈالر کی یومیہ طلب چالیس لاکھ ڈالر سے بڑھکر اسی لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :