امریکی سفارتکاروں نے کراچی میں کرکٹ سیکھنا شروع کردی، سرفراز احمد اور سابق کرکٹر سکندر بخت نے سفارتخانے کے اہلکاروں کو کرکٹ کے گر سکھائے

اتوار 23 اگست 2015 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) کراچی میں تعینات امریکی سفارت کاروں نے کرکٹ سیکھنا شروع کردی، کراچی میں قائم امریکی سفارت خانے کے دو اہلکاروں نے مقامی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی، اس موقع پر پاکستان کے نامور کرکٹر سکندر بخت اور سرفراز احمد نے انہیں کرکٹ کے گر سکھائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی قونصل خانے کی جانب سے ایک ویڈو بھی فیس بک پر جاری کی گئی ہے، مذکورہ ویڈیو کو پاکستانیوں کی جانب سے پاک امریکہ کے بہتر تعلقات کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :