زکوة مستحقین کو زکوة نہیں’ چھوٹے کاروبار کیلئے“ قرضے حسنہ دینے کا فیصلہ ، اضلاع کی سطح پر یونٹ لگائے جائیں،ایک کارخانہ میں 100 خاندانوں کو باعزت روز گار مل سکتا ہے

اتوار 23 اگست 2015 09:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکمران جماعت سے وابستہ سینئر سیاست دانوں اور بزنس مین کمیونٹی کی طرف سے مشورہ دیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں زکوة کے مستحقین کو زکوة دینے کی بجائے اضلاع کی سطح پر زکوة کے پیسوں سے چھوٹے کارروبار کے کارخانے لگائے یا پھرمستحقین کے سربراہ کو نوکریاں دی جائیں۔

(جاری ہے)

ایک سینئر سیاست دان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت پنجاب کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ضلع کی سطح پر زکوة کی رقم سے چھوٹے کارخانے لگانے سے بھکاریوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

تاہم مذکورہ پراجیکٹ کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب ہی دینگے۔معروف بزنس میں اور فیگر گارمنٹس کے سی ای او محمد ندیم بھٹی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ محکمہ زکوة و عشر پنجاب سے وابستہ سینئر آفیسر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہر ضلع کو کروڑوں روپے کے زکوة فنڈ حصہ میں آتے ہیں اس زکوة فنڈ سے بآسانی چھوٹے کارخانے لگائے جاسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :