زمبابوے سفاری پارک میں 40 سالہ گائیڈ کو شیر نے مار ڈالا

جمعرات 27 اگست 2015 09:06

ہوانگے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)زمبابوے کے سفاری گائیڈ 40 سالہ کوئن سیلز کو سفاری پارک میں سوموار کے روز شیر نے بھنبھور ڈالا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ سفاری پارک کے ترجمان نے بتایا کہ کوئن نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے جان تک کی پرواہ نہ کی اور اپنے ہمراہ 6 مہمانوں کو شیر کے حملے سے محفوظ رکھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زمبابوے کے نیشنل سفاری پارک ہوانگے میں گزشتہ ماہ ایک نر شیر سیسل کو غیر قانونی طریقے سے ایک امریکی ڈینٹسٹ والٹر پالمر نے ہلاک کر دیا تھا جس پر اسے دنیا بھرمیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پالمر کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔ سیسل کی ہلاکت کے باعث شیروں کا گروہ سخت غصے میں ہے اور سفاری پارک میں آنے والے سیاحوں پر جھپٹنا انہوں نے معمول بنا لیا ہے۔