اسلام آباد، کرکٹ کے بعد سٹے باز سیاست کے میدان میں بھی سٹہ لگانے لگے ہیں، پی ٹی آئی اور نواز لیگ کی این اے 154ملتان کی سیٹ پر لاکھوں کا جوا لگا سٹے باز پی ٹی آئی کے حق میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد لاکھوں روپے کما لئے

جمعرات 27 اگست 2015 08:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) کرکٹ کے بعد سٹے باز سیاست کے میدان میں بھی سٹہ لگانے لگے ہیں پی ٹی آئی اور نواز لیگ کی این اے 154ملتان کی سیٹ پر لاکھوں کا جوا لگا سٹے باز پی ٹی آئی کے حق میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد لاکھوں روپے کما لئے ذرائع کے مطابق بدھ کو این اے 154ملتان کی سیٹ پر الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آنے کے بعد سٹے بازوں کی طرف سے لاکھوں کا سٹہ لگانے کا انکشاف ہوا ہے سٹے بازوں نے کرکٹ میچ کے بعد سیاست کے میدان میں بھی کس کی جیت اور ہار کی بنیاد پر سٹہ لگایا جس میں دس ہزار سے شروعات کی گئی ہزاروں سٹے بازوں نے حصہ اور فیصلہ آنے کے بعد لاکھوں کمالئے ۔