سیالکوٹ،گھریلو لڑائی جھگڑے پر تین ناخلف بیٹوں نے اینٹیں مارکر حقیقی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 27 اگست 2015 08:54

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)گھریلو لڑائی جھگڑے پر تین ناخلف بیٹوں نے اینٹیں مارکر حقیقی باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا موترہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع موترہ کا رہائشی شہباز ،رضوان اور اعجاز کا گھریلو معاملہ پر اپنے حقیقی والد ارشاد کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر انہوں نے مشتعل ہو کر اینٹیں مار کر اپنے حقیقی والد کو موت کے گھات اتار دیا تھانہ موترہ پولیس نے متوفی کے بیٹے سمیع اللہ کی درخواست پر تینوں بھائیوں کے خلاف باپ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا۔