پشاور ، نجی یونیورسٹی کے طلباء کاڈرون طیارے کامیاب تجربہ

جمعرات 27 اگست 2015 08:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) پشاور میں نجی یونیورسٹی کے انجینئر نگ کے طلباء نے ڈرون کی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ میڈیا رپورٹص کے مطابق بدھ کے روز پشاور کی نجی یونیورسٹی شعبہ انجینئرنگ کے طلباء نے 25 منٹ کی ابتدائی تربیتی پرواز کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ طلباء کے مطابق ڈرون ایک لاکھ روپے لاگت سے 6 ماہ کے اندر تیار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرون فضاء میں 7 ہزار فٹ کی بلندی پر 25 منٹ کی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ڈرون ریسکیو اور سرچ آپریشن کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت سے مالی مدد کا مطالبہ کیا تاکہ مستقبل میں ڈرون کو جدید اور بہتر بنایا جا سکے ۔ اس مواقع پر یونیورسٹی کے شعبہ انجیئرنگ کے ڈین اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔ ڈین اور اساتذہ نے طلباء کی کوششوں کو سراہا اور ان کو مبارک باد بھی دی اور مستقبل میں طلباء و مالی مدد کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :