مسلم لیگ(ن) پنجاب کی اعلی قیادت کو این اے 154 کے فیصلہ کا علم دو گھنٹے پہلے ہوگیا تھا،کارکنوں کو رفو چکر کرادیا گیا، ذرائع

جمعرات 27 اگست 2015 08:58

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی اعلی قیادت کو بدھ کے روز اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے فیصلہ مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ کے خلا ف ہونے کا علم الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے سے دو گھنٹے قبل ہو گیا تھا جس پر مسلم لیگ(ن) کی اعلی قیادت نے مسلم لیگ (ن) ملتان کے ضلعی قیادت کوفیصلہ سے مطلع کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں کارکنوں سمیت الیکشن ٹربیونل کے دفتر کے باہر سے رفو چکر ہوجانے کا حکم دیا جس پر مسلم لیگ (ن) ملتان کے ضلعی عہدیدار اور کارکن پارٹی کی اعلی قیادت کے حکم پریہ بہانہ کر کے رفو چکر ہو گئے کہ انکی اعلی قیادت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ تصادم سے گریز کرنے کے لیے وہاں سے چلے جانے کا حکم دیا ہے جس پر مسلم لیگ(ن) کے کارکن فیصلہ آنے سے دو گھنٹے قبل ہی رفو چکر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :