لاہور، چڑیا گھر میں مصنوعی ہاتھی بنانے کے تنازعہ پر اس کام کا ٹھیکیدار چیف اور کاریگر رحمت انصاف کے حصول کیلئے سیشن کورٹس پہنچ گئے

جمعرات 27 اگست 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) لاہور چڑیا گھر میں مصنوعی ہاتھی بنانے کے تنازعہ پر اس کام کا ٹھیکیدار چیف اور کاریگر رحمت انصاف کے حصول کیلئے سیشن کورٹس پہنچ گئے۔ جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے دونوں فریقین کے وکلاء کو آج طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹھیکیدار چیف کا کہنا ہے کہ رحمت مصنوعی ہاتھی کو کوالٹٰ اور شرائط کے مطابق اگر تیار کردیتا ہے تو وہ اس کی ادائیگی کرنے کو تیار ہے جبکہ کاریگر رحمت کا کہنا ہے کہ اس نے معیار کے مطابق مصنوعی ہاتھی تیار کردیا ہے لیکن ٹھیکیدار اس کے بقایا جات ادا نہیں کررہا۔

متعلقہ عنوان :