نیپال، مظاہرین نے 7 پولیس افسران کو نیزے اور کلہاڑیوں سے قتل کر دیا

جمعرات 27 اگست 2015 09:08

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) مغربی نیپال ڈسٹر کٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نئے مجوزہ آئین کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 7 پولیس افسران کو نیزے اور کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کیلالی ڈسٹرکٹ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر راج کمار شیرسترا نے بتایا کہ مظاہرین تین روز سے سراپا احتجاج ہیں۔نئے مجوزہ آئین میں ملک کو 7 صوبوں میں تقسیم کرنے کے علاوہ مذہبی انتہا پسندی کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات بھی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ قتل و غارت گری میں ایک کم سن بچی بھی ہلاک ہوئی ہے تاہم مظاہرین کی جانب سے کسی ہلاکت کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :