عمران خان کل لاہور میں بہت بڑا دھماکہ کرنے جارہے ہیں ،شیخ رشید احمد،صدر ممنون کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں اور انجن دھواں دے رہا ہے ، جانور آج بھی قربانی کیلئے تیار ہیں ، قصائی کو ڈھونڈ رہے ہیں ، افتخار چوہدری نے بھی لال حویلی کے چکر لگائے ، ان کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی ، وعدہ کیا ہے آئندہ بلاول بھٹو کے حوالے سے بات نہیں کرونگا،ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 27 اگست 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کل لاہور میں بہت بڑا دھماکہ کرنے جارہے ہیں ،صدر ممنون کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں اور انجن دھواں دے رہا ہے ، جانور آج بھی قربانی کیلئے تیار ہیں ، قصائی کو ڈھونڈ رہے ہیں ، افتخار چوہدری نے بھی لال حویلی کے چکر لگائے ، ان کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی ، وعدہ کیا ہے آئندہ بلاول بھٹو کے حوالے سے بات نہیں کرونگا ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ کھوٹے سکے استعمال کیلئے کیونکہ وہ قد کاٹھ کے لوگوں سے ڈرتا ہے اس طرح صدر ممنون کے بھی رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں اور انجن دھوئے دے رہا ہے صرف برائے نام صدر ہے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کل ایک بہت بڑا دھماکہ کرنے جارہے ہیں مجھ سے بھی مشورہ کیا ہے کل جمعہ کے حوالے سے فیصلے ہوئے ہیں کل لاہور رائل چوک لاہور پر عمران خان نے حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنائے گا اور حکومت کے غیر آئینی ہونے کا مطالبہ کریگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جانور تو اب بھی قربانی کیلئے تیار ہیں بس قصائی ڈھونڈ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ چیف جسٹس بننے والا تھا اور لال حویلی کے چکر لگاتا تھا اس کی پارٹی نے سیاست میں کامیاب نہیں ہونا ہے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو مشورہ دیا ہے کہ چب کرکے واپس پارلیمنٹ آجاؤ کیونکہ اب وہ حالات نہیں ہیں کہ منت کی جائینگی ایم کیو ایم سے گند کو صاف ہونا چاہیے ۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وعدہ لیا ہوا ہے کہ آئندہ بلاول بھٹو کے بارے میں کوئی بات نہیں کرونگا ۔