کویت نے عیدالاضحی کے موقع پر چھ چھٹیوں کا اعلان کردیا، یو اے ای میں 4چھٹیوں کا امکان

جمعرات 27 اگست 2015 09:08

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)عرب ملک کویت نے عیدالاضحی کے موقع پر چھ چھٹیوں کا اعلان کردیاجبکہ یواے ای میں چارچھٹیوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سرکاری اعلامیہ میں بتایاگیاہے کہ کاروباری سرگرمیاں 22ستمبر منگل سے بند ہوں گی جو دوبارہ اتوار 27ستمبر کوشروع ہوسکیں گی۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات میں چاردنوں 23تا26ستمبر کو چھٹیاں متوقع ہیں۔یادرہے کہ ذوالحج کا چاند دکھائی دینے کے 10دن بعد عیدالاضحی منائی جاتی ہے اور امکان ہے کہ 23ستمبر کو عید ہوگی۔