امریکہ ، ریاست ورجینیا میں لائیو نشریات کے دوران فائرنگ ، دو صحافی ہلاک

جمعرات 27 اگست 2015 09:04

ورجینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)امریکی ریاست ورجینیا میں ٹی وی کی لائیو نشریات کے دوران دو صحافیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ڈبلیو ڈی بی جے 7 نامی مقامی چینل نے اپنے دو ملازمین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ 24 سالہ ایلیسن پارکر اور 27 سالہ کیمرہ مین ایڈم وارڈ بیڈفرڈ کاوٴنٹی کے علاقے مونیٹا میں ایک انٹرویو کے دوران مارے گئے۔

سمتھ ماوٴنٹین نامی جھیل کے قریب واقع ایک بڑے شاپنگ سینٹر برج واٹر پلازہ میں پیش آیا ہے۔ٹی وی سٹیشن کا کہنا ہے کہ جس خاتون کا انٹرویو کیا جا رہا تھا وہ اس حملے میں محفوظ رہا ہے تاہم ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ وہ زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور فی الحال اسے حملہ آور کی بھی تلاش ہے۔

(جاری ہے)

ٹی وی چینل کے جنرل مینیجر جیفری مارکس نے ٹی وی پر آ کر دونوں افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایلیسن اور ایڈمز صبح پونے سات بجے گولیاں چلنے کے نتیجے میں مارے گئے۔ ہم فی الحال ان ہلاکتوں کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔‘اس کے کچھ دیر بعد ورجینیا کے گورنر ٹیری میکالف نے ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور بظاہر ٹی وی چینل کا سابقہ ملازم معلوم ہوتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں اور جرم کی واردات ہے۔‘

متعلقہ عنوان :