کراچی، باکسر عامرخان میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات ،ملاقات میں کراچی میں باکسنگ کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی

جمعرات 27 اگست 2015 08:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) بین القوامی شہرت یافتہ باکسر عامرخان نے بدھ کو رینجرز ہیڈ کوارٹر سندھ میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں کراچی میں باکسنگ کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی ہے ۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں باکسنگ کا فروغ ان کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی طرح باکسنگ جمنازیم بھی ہونا چاہیئے۔ دسمبر میں پاکستان میں باکسنگ اکیڈمی لانچ کریں گے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی نوجوانوں میں باکسنگ کے فروغ کو اپنا مشن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی طرح باکسنگ جمنازیم بھی ہونا چاہیئے جہاں نوجوان باکسرز تربیت حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر سکیں

متعلقہ عنوان :