ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 47 سے 46ہزار روپے کی سطح پر آگیا

جمعرات 27 اگست 2015 08:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء) عالمی صرافہ ما ر کیٹ میں فی او نس سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد ملکی صرافہ ما ر کیٹوں میں ایک تولہ سو نا 47ہزاروپے کی سطح سے گھٹ کر 46ہزار وپے کی سطح پر آگیا ۔ بدھ کو عالمی صرافہ ما رکیٹ میں 23ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1132ڈالر پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ ما ر کیٹو ں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کو نسل آف جیولرز ایسو سی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ ما ر کیٹوں میں فی تو لہ سونے کی قیمت میں 650روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ، حید رآباد ، لا ہو ر ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 47ہزار150روپے سے گھٹ کر 46ہزار 500روپے ہوگئی اسی طرح 557روپے کی کمی سے 10گرام سونے کی قیمت 39ہزار857روپیپر آگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 650روپے ہوگئی