عراق‘ نامعلوم مسلح افراد نے اٹھارہ ترک مزدوروں یرغمال بنالئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:21

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی ضلعی شہر صدر میں نامعلوم مسلح افراد نے 18 ترک مزدوروں کو یرغمال بنالیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز علیٰ الصبح بیس گاڑیوں پر سوار سیاہ وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے ترک تعمیراتی کمپنی کی عمارت پر دھاوا بولا ار محافطوں کو باندھ کر 18 مزدوروں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ترک کمپنی شہر صدر میں ایک فٹبال سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس بنا رہی تھی ۔ مسلح افراد کی شاخت بارے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔