نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ڈی آئی جی کوئٹہ قاضی عبدالواحد گھر کے قریب قتل ، واقعہ سریا ب کے علاقے میں پیش آیا، مقتول کو 8 سے زائد گولیاں لگیں، ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاسکے

جمعرات 3 ستمبر 2015 08:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سابق ڈی آئی جی کوئٹہ قاضی عبدالواحد کو ان کے گھر کے قریب اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب عارف گلی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سابق ڈی آئی جی کوئٹہ قاضی عبدالواحد کو گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتول کو 8 سے زائد گولیاں لگیں جنہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ٹریفک حامد شکیل سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے مقتول 4 سال قبل ریٹائر ہوئے تھے اور دوران فرائض ادائیگی کوئٹہ ، سبی ، خضدار میں ڈیوٹی سرانجام دیں کوئٹہ میں ڈی آئی جی آپریشن ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، خضدار اور سبی میں ڈی آئی جی جبکہ پی ٹی سی کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں ۔