چین کا تاجکستان کو 500ملین ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:21

دوشنبہ، تاجکستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) چین وسطی ایشیائی ملک تاجکستان کو 500ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا جس کے لئے تاجکستان کے نیشنل بینک(این بی ٹی) اور چین کے پیپلز بینک (پی بی او سی) کے درمیان سویپ معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے مذاکرات جاری ہیں اور اس سلسلے میں آج چینی بینک کا ایک اعلیٰ سطح وفد تاجکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

این بی ٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی بی او سی کے نمائندے چار روزہ دورے پر 30اگست کو دوشنبہ پہنچے تھے۔ان کے دورے کا مقصد تاجکستان کے بینکاری نظام کے ساتھ تعاون کو بڑھانا، اورتاجکستان اور چین کے مشترکہ انٹر پرائیزز کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی بھی حاصل کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی بی او سی کا وفد بینک کے چیئر مین کی قیادت میں تاجکستان کا تین روز ہ کر رہا ہے جس کے دوران این بی ٹی اور چینی بینک کے درمیان سویپ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پی بی او سی کی طرف سے این بی ٹی کو 500ملین ڈالر بطور قرضہ دینے سے متعلق مذاکرت کا آغاز رواں سال مئی کے آخر میں ہوا تھا۔ قرضہ فراہم کرنے کا مقصد تاجکستان کوادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنے ، زراعت اور توانائی کے شعبوں کی ترقی، کان کنی کی مصنوعات کی پراسسنگ، اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں میں مدد فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :