نیشنل بینک کا صدر ماہانہ 39لاکھ روپے وصول کررہا ہے ، گورنر سٹیٹ بینک ماہانہ 12لاکھ ، پارلیمنٹ کو فراہم کردہ معلومات

جمعرات 3 ستمبر 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) نیشنل بینک کے صدر اقبال اشرف ماہانہ 39لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے ہیں جبکہ گورنر سٹیٹ بینک بارہ لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمانی فورم کو فراہم کی گئی معلومات کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک بارہ لاکھ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نو لاکھ ، صدر نیشنل بینک39لاکھ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپور یشن 12لاکھ ، ڈی جی نیشنل سیونگ دس لاکھ روپے تنخواہ ماہانہ وصول کررہے ہیں۔ وزارت خزانہ نے قومی مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو دی جانے والی تنخواہوں میں ازخود اضافہ کا بھی نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :