نواز شریف نے قومی تہوار روایتی انداز میں منانے کی روایت ختم کردی ، عام تعطیل کے خاتمہ پر عوام کا اظہار تشویش

جمعرات 3 ستمبر 2015 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) نواز شریف نے قومی دنوں کو شایان شان طریقے سے منانے کا روایتی طریقہ بھی ختم کردیا ہے۔پاکستان کا یوم دفاع ایک قومی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی تھی لیکن وفاقی حکومت نے اس قومی دن پر چھٹی بھی ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

11ستمبر کو قائداعظم کے یوم وفات پر بھی سرکاری چھٹی ہوتی تھی لیکن حکومت نے اس عام تعطیل بھی ختم کردی ہے عوام کی اکثریت نے حکومت کے اس فیصلے پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ جو قومیں قومی تہوار منانا بھول جاتی ہیں وہ تاریخ کا حصہ بن جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :