بھارت: تیز رفتار بس گہری کھائی میں گرنے سے 18 افراد ہلاک،15 زخمی

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں تیز رفتار بس گہری کھائی میں گر نے سے 18 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ حادثہ شملہ سے 175 کلو میٹر دور نتھپا گاوٴں کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کمشنر راہول ناتھ کے مطابق پندرہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ بھارت ٹریفک ایکسیڈنٹ کے حوالے سے پوری دنیا میں سر فہرست ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق سال 2013ء کے دوران بھارت میں ایک لاکھ 37 ہزار حادثات رجسٹرہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :