تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ،بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باؤلرز میں سٹین اور آل راؤنڈر میں شکیب الحسن سرفہرست،کوہلی ٹاپ ٹین سے باہر،یونس خان کا چھٹا نمبر برقرار

جمعرات 3 ستمبر 2015 08:43

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں سٹیون سمتھ، باؤلرز میں ڈیل سٹین اور آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ایشانت شرما اور چیتشور پوجارا ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، ویرات کوہلی تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے، پاکستان کے یونس خان چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز عالمی درجہ بندی میں سٹیون سمتھ پہلے، ڈی ویلیئرز دوسرے، روٹ تیسرے، آملہ چوتھے، میتھیوز پانچویں، یونس خان چھٹے، ولیمسن ساتویں، وارنر آٹھویں، راجرز نویں اور چندرپال دسویں نمبر پر ہیں،