پاکپتن،غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے تین بہنوں کو قتل کر دیا،ملزم فرار ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:11

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) پاکپتن میں غیرت کے نام پر بھائی نے فائرنگ کر کے تین بہنوں کو قتل کر دیا ۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکپتن کے علاقے پکاسدھار میں بھائی نے اپنی بہنوں پر غلط کاری کا الزام لگایا اور تعیش میں آ کر بہنوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین سگی بہنیں موقع پر ہی جان بحق ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ پولیس اور سیکورٹی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیموں نے تینوں بہنوں کی نعشوں کو پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ پوست مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ ملزم نے واردات میں کون سا اسلحہ استعمال کیا اور مقتول بہنوں کے جسموں میں کتنی گولیاں اتاری گئیں ۔ پولیس کے مطابق واقع کی ہر پہلوں سے تحقیقات کر رہے ہیں کہ واردات کس وجہ سے پیش آئی آئی جبکہ ملزم کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :