لاہور،لوہاری گیٹ پولیس کی کارروائی‘رکشہ پر سوار ہو کر خواتین سواریوں کے پرس سے نقدی و موبائل فونز چوری کرنیوالی 6 خواتین مرد سمیت گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) لوہاری گیٹ پولیس نے لوہاری گیٹ سٹاپ سے رکشہ پر سوار ہو کر خواتین سواریوں کے پرس سے نقدی و موبائل فونز چوری کرنے والی 6 خواتین سمیت ایک مرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے01رکشہ، نقدی1740 روپے ،02موبائل فونز برآمد کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالہ سے تمام ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاؤن کا حکم دیاجس پر ایس پی سٹی محمد ہارون جوئیہ نے مختلف تھانوں کی ٹیمیں بنا کرچوری کی وارداتوں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ۔

ایس ایچ او لوہاری گیٹ نے منصوبہ بندی کرکے لوہاری سٹاپ کے قریب چھاپہ مار کر خواتین کے بیگز سے نقدی اور موبائل فونز نکالنے والے 6خواتین اور 1مرد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان میں زمان ،شازیہ بی بی،ریشمہ ،لائبہ ،غلام فاطمہ ،سنگیا اور عائشہ شامل ہیں ۔ملزمان نے چوری کی واردات کے لئے اپنا رکشہ خرید ا ہوا تھا جس پر 2خواتین ملزمان اور باقی خواتین سواریاں بٹھائی سواریاں سوار کی جاتیں تھوڑا سے سفر کے بعد خواتین ملزمان سواریوں سے لڑنا جھگڑنا شروع کرد یتی اور موقع پا کر خواتین کے بیگز سے نقدی اور موبائل فون نکال لیتی ۔ ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سٹی محمد ہارون جوئیہ نے ایس ایچ اولوہاری گیٹ شرافت علی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :