عائشہ ممتاز ذاتی تشہیر زیادہ کر رہی ہیں کام نہیں کرتی ورنہ مضر صحت گوشت اور دیگر اشیاء بازار میں دستیاب نہ ہوں:اسلم اقبال

جمعرات 3 ستمبر 2015 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ ملاوٹ اور ناقص اشیاء خوردونوش کیخلاف مہم جوئی کرنی چاہئے۔ عائشہ ممتاز ذاتی تشہیر زیادہ کر رہی ہیں کام نہیں کرتی ورنہ مضر صحت گوشت اور دیگر اشیاء بازار میں دستیاب نہ ہوں۔ یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

میاں اسلم اقبال نے کہا فوڈ اتھارٹی کے متعلق اسمبلی میں قانون سازی کی جائے اور پھر قوانین پر عملدرآمد کروایا جائے تو کسی میں جرات نہیں ہوگی کہ وہ سور کا یا گدھے ‘ کتوں کا گوشت فروخت کرسکے۔ انہوں نے کہا عائشہ ممتاز نے بغیر کسی لیبارٹری سے ٹیسٹ رپورٹ کے سور کا گوشت پکڑنے کا دعویٰ کردیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا شعبدہ بازی او رتشہیری مہم نہ چلائی جائے ۔ پہلے رپورٹ منگوائی جائے پھر قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کسی مجرم کو رعایت نہیں ملنی چاہئے ۔ سخت سے سخت سزا دی جائے۔